مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے ایک با پھر تائید کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے 61 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آمانو نے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی بھی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر نگرانی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں آمانو کو دوسری مدت کے لئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا سربراہ منتخب کرلیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ